اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیاہے کہ جن لوگوں نے ایم کیوایم سے پاک سرزمین پارٹی نکالی ، وہی اب ن لیگ میں سے عام عوام پارٹی بنانے کی تیاری کرچکے ہیں ، گارڈن ٹاﺅن میں دفتر بھی تیار ہے اور ممکنہ طورپر 27رمضان کو اعلان متوقع ہے ۔ 
آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگوکرتے ہوئے حامدمیر نے بتایاکہ عام عوام پارٹی کا جھنڈا بھی تیار ہے اور نئی پارٹی میں نوازشریف کے خاندان کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں ، اب ہدف مسلم لیگ ن ہے ۔ 
اُن کاکہناتھاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ابھی تک میئرکوعہدہ نہیں ملا اور نہ ہی ناظمین کو اختیارات دیئے جاسکے ، یہ اصل کرائسز ہے جس پر افتخار چوہدری جیسے لوگوں کو بولناچاہیے ، مصطفی کمال کے بارے میں زیادہ نہ پوچھیں کہیں گستاخی نہ ہوجائے ، مصطفی کمال کیساتھ زیادتی کی کوئی جرات نہیں کرسکتا، کراچی کے لوگوں کیساتھ زیادتی ہورہی ہے ، میئرتاحال حلف بھی نہیں اٹھاسکا۔
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

Post a Comment

Powered by Blogger.